برطانوی کوہ پیما نے 19 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)برطانوی کوہ پیما کینٹن کول دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ کو 19 ویں مرتبہ کامیابی سے سر کر لیا۔
اس طرح انہوں نے بطور غیر نیپالی کوہ پیماؤں میں سب سے زیادہ بار ایورسٹ سر کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر دیا ہے ۔ کول نے پہلی بار 2004 میں ایورسٹ سر کی تھی، اور اس کے بعد سے وہ تقریبا ہر سال کسی نہ کسی مہم کے ساتھ سیاحوں کو دنیا کی بلند ترین چوٹی تک لے کر جاتے رہے ہیں۔