انگلینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

انگلینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

لیسٹر(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ ویمن نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز ویمن کو بڑے مارجن 143رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی ایمی جونزاور ٹامی بیومونٹ شاندار بیٹنگ نے انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایمی جونزنے 129 اور ٹامی بیومونٹ نے 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں پر 366 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 367 رنز کا ہدف دیا، جسے ویسٹ انڈیز کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انگلینڈ کی ایمی جونز کو شاندار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں