پاکستان کے باڈی بلڈر اسامہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے باڈی بلڈر اسامہ سعید نے ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
اسامہ سعید نے بھوٹان میں ساؤتھ ایشین ایتھلیٹک فزیکس کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے 175 سینٹی میٹر قد کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کل تک بھوٹان میں جاری رہے گی۔