بابراعظم کی ‘‘کور ڈرائیور’’کے چرچے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے۔
میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی بیٹر لبوشین اور جنوبی افریقی بیٹر ریان کے آؤٹ ہونے کے پیچھے تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ، کور ڈرائیور آنکھوں کیلئے پرسکوں شاٹ ہے ، ویرات کوہلی، بابراعظم کا خیال آتا ہے ۔