نیشنز کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کی ملایشیا میں تیاریاں جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کی ملایشیا میں تیاریاں جاری ہیں۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان کی نگرانی میں پاکستان ٹیم کے پلیئرز کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔قومی ہاکی ٹیم سکل ورک اور فٹنس پر کام کے ساتھ موسم سے ہم آہنگ ہونے میں مصروف ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ میں جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ رواں ماہ 15 جون کو ملائشیا کے ساتھ کھیلے گا۔