بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے دس کروڑ کا معاہدہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان بابر اعظم کے بیگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیلئے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا۔سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے ۔