پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے ۔

13ویں روز خواتین نے صبح کے سیشن میں 3گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا اور کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی انہیں تینوں شعبوں میں مہارت نکھارنے کے لیے عملی مشقیں کرائی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں