اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کا یوتھ گیمز، نیشنل گیمز میں شرکت کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن نے پہلی یوتھ گیمز سمیت نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بیگم عشرت اشرف کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں اسلام آباد اولمپک سے منسلک کھیلوں کی تنظیموں کی باقاعدہ حیثیت اور ان کے کردار کو مؤثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔جبکہ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ الحاق دیگر سپورٹس ایسوسی ایشنز کی اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹریشن کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ تاکہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کی مرکزی تنظیم کی حیثیت کو باضابطہ شکل دی جا سکے ۔