بھارت،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں 7ہزار 187 رنز بنے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران دونوں ٹیموں نے رنز کے انبار لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی گئی اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 7ہزار 187 رنز بنائے گئے ، جو ٹیسٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز کا مجموعہ ہے ۔اس سے قبل سب سے زیادہ رنز 1993 کی ایشز سیریز میں بنائے گئے تھے ۔ یہ 6 میچز کی سیریز انگلینڈ میں کھیلی گئی تھی جس میں 7ہزار221 رنز بنائے گئے جبکہ میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگر 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کی بات کی جائے تو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں بنائے گئے 7ہزار187 رنز سب سے زیادہ ہیں۔