انگلش ون ڈے کپ میں امام الحق کی شاندار سنچری
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش ون ڈے کپ میں امام الحق نے شاندار سنچری سکور کی ہے۔
امام الحق نے یارکشارکی جانب سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف سنچری سکور کی۔پاکستانی کرکٹر امام الحق نے 130 گیندوں پر 159 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 20 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔