بابر اعظم نے لاہور میں بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

بابر اعظم نے لاہور میں  بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان بابر اعظم نے لاہور کے مقامی انسٹیٹیوٹ میں بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔

بابر اعظم نے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس کی، ان کا مقامی انسٹیٹیوٹ کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا بھی امکان ہے ۔واضح رہے کہ سابق کپتان ایک بار پھر قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل نہیں کیے گئے ہیں جبکہ ان کا سینٹرل کنٹریکٹس بھی اے سے بی کٹییگری کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں