اٹلی نے والی بال مینز ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
منیلا (سپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپئن اٹلی مردوں کی والی بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔
اٹلی کی ٹیم نے فائنل میچ میں بلغاریہ کو شکست دے کر مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اٹلی کی فتح کا سکور 21-25، 17-25، 25-17 اور 10-25رہا۔