قومی کرکٹر کامران غلام،ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام اور قومی کر کٹ ٹیم کے بولر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔29 سالہ کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت مقامی کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔دوسری طرف قومی کرکٹر ابرار احمد کی شادی کراچی میں آمنہ رحیم سے ہوئی اور دلہنیا لینے کیلئے آمد پر27 سالہ ابرار احمد کی بارات کا ڈھول کی تھاپ پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔سپنر ابرار احمد کا ولیمہ آج ہوگا جس کے بعد وہ لاہور میں پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔