ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا

ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا کے 222 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگر گرتی چلی گئیں،قومی ٹیم کی مسلسل تیسری شکست

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے نویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو107 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی پاکستانی بیٹر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگر گرتی چلی گئیں، سدرہ امین نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کم گیرتھ نے 3 ، میگن شٹ نے 2اور جبکہ ایلینا کنگ، انابیل سیدرلینڈ، ایشلی گارڈنر اور جارجیا ریہم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی 76 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں مگربیتھ مونی نے مشکل وقت میں 109 رنز بنائے ۔ دسویں نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والی کنگ نے بھی 51 رنز کی ناٹ آؤٹ کھیلی۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں