ایشین یوتھ گیمز، پاکستان کبڈی ٹیم کو ایران نے ہرادیا
منامہ (سپورٹس ڈیسک)ایشین یوتھ گیمز میں کبڈی ایونٹ میں مسلسل 2 میچز جیتے والی پاکستانی ٹیم کو تیسرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بحرین میں جاری ایونٹ میں پاکستانی یوتھ کبڈی ٹیم کو ایران نے 21 کے مقابلے میں 74 پوائنٹس سے شکست دی ہے ۔گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتے تھے۔