دوسرا ٹی 20 ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65رنز سے ہرا دیا

دوسرا ٹی 20 ،انگلینڈ نے  نیوزی لینڈ کو 65رنز سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)کپتان ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 65 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

 پوری میزبان کیوی ٹیم 237 رنز ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 171رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔انگلینڈ کے فل سالٹ 85 اور کپتان ہیری بروک 78 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں