فیصل آباد سٹیڈیم میں 17سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی

فیصل آباد سٹیڈیم میں 17سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)17سال بعد اقبال سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تین میچوں کی سیریز میں آج پہلے مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

سیریز کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت، شائقین کا جوش و ولولہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ۔ فیصل آباد کا تاریخی اقبال سٹیڈیم ایک بار پھر عالمی کرکٹ کے شور سے گونجنے والا ہے ۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق فیصل آباد کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوسکتی ہے ، تاہم شام کے وقت ہلکی نمی فاسٹ بالرز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے تاکہ شائقین کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں