ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹیموں کا ایک دوسرے سے مصافحہ
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی نابینا خواتین نے گزشتہ روز روز سیاسی تناؤ کو دور کرتے ہوئے بصارت سے محروم افراد کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہاتھ ملایا۔
ٹاس کے بعد مصافحہ نہ ہونے کے باوجود میچ کے اختتام پر دونوں فریقوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کا استقبال کیا۔دونوں فریقین نے مصافحہ کیا ،پاکستان کی کپتان نمرہ رفیق نے ہندوستان کو ان کی فتح پر مبارکباد دی، جب کہ ہندوستانی ہم منصب ٹی سی دیپیکا نے کہا کہ پاکستان نے اچھا کھیلا۔