پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان

 پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان

2 نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ،روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج :چیئرمین پی سی بی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پروموشن کے لیے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹونٹی لیگز میں شامل ہے ۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے ۔ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔

لندن کا روڈ شو پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا، پاکستانی لیگ عالمی سطح پر ویورشپ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے ۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہاکہ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہونگے ، پی ایس ایل روڈ شو میں کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ پاکستانی لیگ کی عالمی توسیع اور سٹریٹجک پارٹنرشپس کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا جس کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں