آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے ،شاستری کا گمبھیر کو انتباہ

آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے ،شاستری کا گمبھیر کو انتباہ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی روی شاستری نے گوتم گمبھیر کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں روی شاستری نے کہا کہ کمزور کارکردگی کی صورت میں کوچ کو عہدے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے ، اس لیے موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ ضروری بات صبر،سکون اور مضبوط ڈائیلاگ ہے ، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کرے ، اِنہیں متحرک رکھے اور صورتحال کو دباؤ کے بجائے ذمہ داری کے طور پر دیکھے ۔واضح رہے کہ گمبھیر کی کوچنگ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تیزی سے گری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں