نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج سٹارز اور کانکررز مدمقابل ہونگے۔ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کا فائنل اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔۔۔

سٹارز کی کپتانی سدرہ امین جبکہ کانکررز کی کپتانی فاطمہ ثنا کر رہی ہیں،ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ، جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ انعام ملے گا ،سٹارز اور کانکررز نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے آٹھ آٹھ میچز میں سے چھ میچز جیتے ہیں،راؤنڈ رابن سٹیج میں کانکررز نے سٹارز کو دونوں میچز میں شکست دی۔کپتان کانکررز فاطمہ ثناء نے کہاکہ پچھلے ون ڈے کپ میں ہم رنرز اپ رہے ، اس دفعہ فائنل جیت کر ٹرافی اٹھانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ کپتان سٹارز سدرہ امین نے کہاکہ کانکررز اور سٹارز دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں، فائنل میں کڑا مقابلہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں