نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلے ، پاکستان نیوی نے نیا ریکارڈ بنادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل گیمز شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان نیوی کے شوٹرز نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان نیوی کے شوٹرز شاہ رخ خان، ارسلان اور مدثر خان نے 10 میٹرز ایئر پسٹل مینز میں 1721 سکور کے ساتھ پاکستان آرمی کا ریکارڈ توڑا۔سابقہ ریکارڈ پاکستان آرمی کے شوٹرز نے 1718 سکور کے ساتھبنایا تھا۔نیشنل گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آرمی کی لیفٹیننٹ مصباح نے جیت لیا، اُنہوں نے شوٹنگ میں خواتین ایونٹ کے 50 میٹر رائفل میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔