پاکستانی فائٹر عبدالمنان ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی فائٹر عبدالمنان ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے اُبھرتے ہوئے فائٹر عبدالمنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر مین کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

لبنان میں جاری آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ میں عبدالمنان نے اپنی مہارت، رفتار اور مضبوط فائٹنگ سٹرٹیجی کی بدولت حریفوں کو شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں رسائی حاصل کی۔لبنان میں 4 سے 10 دسمبر 2025 تک جاری اس ایونٹ میں 18ممالک کے تقریباً 400 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اپنی مہارت سے سابق عالمی چیمپیئنز کو شکست دے کر متعدد اہم مقابلے جیت چکا ہے ۔گزشتہ سال لاہور میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں بھی پاکستانی فائٹرز نے 12 میڈلز جیت کر شاندار کارکردگی دکھائی تھی،لبنان میں 18 ممالک کے تقریباً 400کھلاڑی اہم ترین مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں