کوہلی اور روہت ٹی ٹونٹی سے کیوں ریٹائر ہوئے کوئی نہیں جانتا:محمد نبی

کوہلی اور روہت ٹی ٹونٹی سے کیوں  ریٹائر ہوئے کوئی نہیں جانتا:محمد نبی

دبئی(سپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹر محمد نبی نے کہا ہے کہ بھارتی رن مشین ویرات کوہلی اور روہت شرما ٹی ٹونٹی سے کیوں ریٹائر ہوئے۔۔

 اس کی اب تک سمجھ نہیں آئی۔ افغانستان کے لیجنڈ اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے کہا کہ اگر روہت شرما اور ویرات کوہلی پرفارم کررہے ہیں اور انکا جسم انھیں کھیلنے کی اجازت دیتا ہے تو وہ 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ کیوں نہ کھیلیں،دونوں پچھلی چند سیریز میں بہت اچھا کھیلے ہیں اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے T20 سے ریٹائرمنٹ کیوں لے لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں