نیشنل گیمز میں گوجرانوالہ کے پہلوانوں کے 7گولڈ میڈل
طیب رضا نے آرمی کے محمد آصف کو ہرا کر واپڈا کو ریسلنگ ایونٹ کا فاتح بنادیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)نیشنل گیمز میں گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے اپنا لوہا منوا لیا،دس ویٹ کیٹیگری میں سات گولڈ میڈل،3سلور اور 4برانز جیت کر شہہ زوروں کے شہر کا اعزاز بر قرار رکھا۔ عبد الرحمان نے گولڈ میڈل ،سعود بٹ نے سلور ،سرفراز خان نے برانز اور رانا فیضان نے برانز میڈل حاصل کیا۔ افراہیم نے سلور،حمزہ بٹ نے برانز اور محمد شمس نے بھی برانز میڈل حاصل کیا۔ محمد انعام نے گولڈ اور حماد بٹ نے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد گلزار نے گولڈ ،اسد اﷲ نے گولڈ ،حیدر علی بٹ نے گولڈ جبکہ نعمان نے سلور میڈل حاصل کیا،تمام پہلوانوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔دو سری طرف نیشنل گیمز کے ریسلنگ مقابلے اپنے اختتام کو پہنچے ،آخری روز تین ویٹ کیٹیگری کے فائنلز ہوئے ایک موقع پر واپڈا اور آرمی کے چار چار گولڈ میڈلز ہوگئے ،فیصلہ کن دنگل 125 کے جی کیٹیگری میں واپڈا کے طیب رضا نے ایک پوائنٹ کے فرق سے آرمی کے محمد آصف کیخلاف 2-3سے کامیابی حاصل کرکے واپڈا کو ریسلنگ ایونٹ کا فاتح بنادیا۔