نیشنل گیمز میں پنجاب دستہ نے 13گولڈ میڈلز جیت لئے
ٹیبل ٹینس مکس ڈبلز میں اویس حسن اور کلثوم خان نے گولڈ میڈل جیتا
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے دستہ نے 13گولڈ میڈلز جیت لئے ، پنجاب نے ووشو میں 2گولڈمیڈلز اپنے نام کرلئے ، پنجاب کے محمدعمیرنے تائی چی اور سمرعباس نے داؤ شو میں گولڈ میڈلز جیت لئے ،ریسلنگ میں پنجاب کے عبدالرحمن نے 65کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا ،ریسلنگ میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے 2گولڈ، 2سلور اور 2براؤنز میڈلز حاصل کئے ہیں،ٹیبل ٹینس مکس ڈبلز میں پنجاب کے اویس حسن اور کلثوم خان نے واپڈا کے کھلاڑیوں کوہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا اسی طرح فینسنگ ٹیم ایونٹ میں پنجاب کے تحسین، نعمان، مرتضیٰ اور نعیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔باسکٹ بال میں پنجاب کی گرلز نے سلور میڈل، اتھلیٹکس 4x100میٹر ریلے میں پنجاب کی گرلز نے سلور میڈل جیت لیا جبکہ ویٹ لفٹنگ 65کلوگرام کیٹیگری میں مصعب سیٹھی اور60کلوگرام کیٹیگری میں فرحال جمیل نے برانز میڈلز حاصل کرلئے ، سکواش ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے بوائز اینڈ گرلز برانز میڈلز جیت لیے ،تائیکوانڈو گرلز 73کلوگرام پلس کیٹیگری میں پنجاب کی عائشہ عامر اور بوائز 87کلوگرام پلس کیٹیگری میں سید محمد اکمل نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔