سلمان بٹ پابندی کیس، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست خارج
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی فیصلے کیخلاف اپیل سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے ۔