بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس ،پہلی نصف سنچری بناڈالی

بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی شاندار  پرفارمنس ،پہلی نصف سنچری بناڈالی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )بگ بیش لیگ سیزن 15 کے ساتویں میچ میں پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنی شاندار بیٹنگ سے شائقین کے دل جیت لئے۔

 سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔بابر اعظم نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ سڈنی کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں بابر اعظم کی بیٹنگ شائقین کے لیے خاص کشش کا باعث بنی۔ ان کی اننگز نے نہ صرف سڈنی سکسرز کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ مخالف بولرز پر بھی واضح دبا ؤ قائم رکھا۔بابر اعظم 58 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،انہوں نے 42 گیندوں پر 58 رنز سکور کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں