ٹی 20ورلڈکپ :داسن شانا کا سری لنکن کپتان برقرارر

ٹی 20ورلڈکپ :داسن شانا کا سری لنکن کپتان برقرارر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ داسن شاناکا آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک سری لنکا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔نئے چیف سلیکٹر پرموڈیا وکرماسنگھے نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اپُل تھرنگا کی سربراہی میں سابق سلیکشن کمیٹی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتانی کی تبدیلی پر غور کر رہی تھی۔پرموڈیا وکرماسنگھے کے مطابق ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اور ہائی پرفارمنس کے سربراہ جیروم جے رتنئے سے مشاورت کے بعد یہی طے پایا کہ سابق کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ 25 رکنی ابتدائی سکواڈ کو برقرار رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں، چارتھ اسالنکا کی علالت کے باعث شاناکا کو عارضی کپتان بنایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں