ٹیم کی تیاریوں پر اٹھنے والے سوالات جائز:انگلش کوچ بریندن میکلم

 ٹیم کی تیاریوں پر اٹھنے والے سوالات  جائز:انگلش کوچ بریندن میکلم

ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے ایشز سیریز میں ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد تسلیم کر لیا ہے کہ ٹیم کی تیاریوں پر اٹھنے والے سوالات بالکل جائز ہیں۔

میچ کے بعد انٹرویو میں برینڈن میکلم نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مکمل طور پر آؤ ٹ پلے کیا۔ حالیہ برسوں میں یہ آسٹریلوی ٹیم سب سے زیادہ منظم، مستقل اور خطرناک نظر آئی ہے ۔میکلم نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کی ٹیم بڑے مواقع پر دباؤ برداشت کرنے میں ناکام رہی۔ ان کے مطابق،ہم یہاں بڑے خواب اور بلند اہداف لے کر آئے تھے ، لیکن تینوں ٹیسٹ میچز میں ہم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم ناکام رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں