آئی ایل ٹی 20:ایم آئی ایمرٹس نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کوہرادیا

آئی ایل ٹی 20:ایم آئی ایمرٹس  نے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کوہرادیا

ابوظہبی(آئی این پی) ابو ظہبی زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایم آئی ایمرٹس نے اپنی بہترین آل راونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف کامیابی سے دفاع کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔میچ کے دوران نائٹ رائیڈرز نے ابتدا میں میکملن اور ہیلز کی شراکت سے مضبوط آغاز کیا، تاہم عرب گل نے 10ویں اوور میں ہیلز کو آوٹ کرکے کھیل کا رخ موڑ دیا۔آخر میں نائٹ رائیڈرز 152/7 پر محدود ہو کر رہ گئی۔میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ظہور خان کو دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں