انٹر کلب ویب زون چیمپئن شپ شیر شاہ ٹیم نے میدان مار لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاک لین انجینئر ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ میں بی سی بی انٹر کلب وس زون چیمپئن شپ 2025-26 میں شیرشاہ کرکٹ کلب نے کریشن نگر جم خانہ کو 125 رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کر لی۔
میچ میں شیر شاہ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 311رنز کا مضبوط مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ ٹیم کی جانب سے فرہاد شہزاد نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 105 رنز بنائے اور ساتھ ہی دو وکٹیں بھی حاصل کیں، سردار فرحت علی خان نے 81رنز سکور کیے جبکہ حمزہ نوید نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کریشن نگر جم خانہ کی ٹیم دبا ؤکا شکار رہی اور پوری ٹیم 28اوورز میں 186رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں شیر شاہ کرکٹ کلب نے 125 رنز کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔