پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جنوری میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 آئندہ ماہ جنوری میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
یہ چیمپئن شپ 24 سے 30 جنوری تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بندھن کا جشن منانے والی ایک تاریخی تقریب ہوگی۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب 24 جنوری کو ہوگی جس میں مختلف فنکار اور گلوکار اپنے ، اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرینگے۔