میری کپتانی مقبول بنانے میں بھارت کا ہاتھ:سرفراز احمد
اگر دونوں فائنل مقابلے دیکھو تو بالکل بھی امید نہیں تھی کہ پاکستان جیتے گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے چند مقبول ترین کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد نے اپنی کپتانی کی مقبولیت میں بھارتی ٹیم کے کردار سے پردہ اٹھا دیا۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد بطور مہمان کرکٹ فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں میزبان فواد عالم نے ان سے سوال پوچھا کہ میں نے دیکھا ہے تمہاری کپتانی کی مقبولیت میں بھارت کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، سرفراز احمد نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز جب بھی ہوتے ہیں تو دنیا بھر میں یہ مقابلے دیکھے جاتے ہیں، کپتانی کو مقبول بنانے میں بھارت کا ہاتھ ہے اگر آپ دونوں فائنل مقابلے دیکھو تو اس بات کی بالکل بھی امید نہیں تھی کہ پاکستان ٹیم فائنل جیتے گی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ 2017 میں اگر آپ پاکستان کی سائیڈ کا موازنہ بھارت کی ٹیم سے کرو تو آن پیپر بھارت کی ٹیم بہت ٹف تھی۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈر19 ورلڈکپ کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں 2006 کا بتاؤں کہ بھارت کی ٹیم بہت مضبوط تھی ۔بھارت کو آپ جب بھی ہراتے ہیں اور ان کیخلاف بڑی بڑی پرفارمنسز کرتے ہیں تو وہ کاؤنٹ ہوتی ہیں، اور ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جو بھارت کے خلاف میچ جیتے اور پھر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جتنا وہ بہت اہم تھا۔