زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے ہیں۔زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ۔۔۔
سکندر رضا کے چھوٹے بھائی 13 سالہ محمد مہدی ہیموفیلیا جیسے نایاب خون کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئے ۔مرحوم کی تدفین ہرارے میں کی گئی۔زمبابوے کرکٹ نے سکندر رضا اور ان کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔