انگلش ٹیم میں مغرور رجیم کا خاتمہ ضروری:جیفری بائیکاٹ
لندن (سپورٹس ڈیسک)ایشیز سیریز میں آسٹریلیا سے 4-1 سے شکست پر انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے ۔
جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم اس وقت تک تبدیل نہیں ہوگی جب تک مغرور رجیم ختم نہیں ہو گا، برینڈ میکلم، راب کی اور بین سٹوکس نے تین برسوں میں جھوٹ بیچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں کی رجیم نے انگلینڈ کرکٹ لورز کو مایوس کیا ہے ، برینڈن میکلم اور راب کی نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ ایشیز کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ایشیز سیریز میں غلطیوں پر غلطیاں کی گئیں، وہ 4-1 سے ہارنے کے حقدار تھے میکلم کی فلاسفی یہی ہے اپنے انداز میں چلو دنیا کی پرواہ کیے بغیر کھیلو۔انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کہا جاتا ہے جاؤ اور خود کا اظہار کرو، آؤٹ ہو جاؤ نوپرابلم، ان سے کوئی جان نہیں چھڑاتا، کوئی کسی کو ڈراپ نہیں کرتا، کوئی احتساب نہیں ہوتا۔