میسی ریٹائرمنٹ کے بعد کسی کلب کی ملکیت کے خواہشمند
خود کو کوچ کے کردار میں نہیں دیکھتا بلکہ کلب مینجمنٹ میں دلچسپی ہے، فٹبالر
ارجنٹائن(سپورٹس ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ بننے کے بجائے کسی کلب کی ملکیت حاصل کرنا زیادہ پسند کروں گا۔ لیونل میسی نے کہا کہ وہ خود کو کوچ کے کردار میں نہیں دیکھتے بلکہ کلب مینجمنٹ اور اسے ترقی دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔میسی نے کہا کہ اگر انہیں مختلف آپشنز میں سے انتخاب کرنا پڑا تو وہ کلب اونر بننا پسند کریں گے ،وہ اپنا کلب بنانا چاہتے ہیں، جسے نچلی سطح سے شروع کر کے آگے بڑھایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع دئیے جائیں تاکہ وہ ایک مضبوط اور اہم کلب کی شکل اختیار کر سکے ۔واضح رہے کہ میسی نے اکتوبر میں امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 3 سالہ معاہدے میں توسیع کی تھی ۔