برسبین ٹینس ،سبالینکا اور ایلینا ریباکیناکوارٹر فائنل میں داخل
برسبین (سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ٹینس سٹار ا رینا سبالینکا اور قازقستان کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
سبالینکا نے رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو شکست دی جبکہ ایلینا ریبا کینا نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی پاؤلا بڈوسا گیبرٹ کو شکست دی۔