چین کی ٹینس سٹار ژینگ چین وین آسٹریلین اوپن سے دستبردار
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)چین کی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن ژینگ چین وین نے رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے ۔
وہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔ژینگ چین نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ان کی ٹیم کی محتاط تشخیص اور طبی مشورے کے بعد کیا گیا ہے ۔