بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا معاملہ بی سی بی کا آئی سی سی کو تفصیلی خط
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پرآئی سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اور ویزوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے ۔ بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا ہے ۔بی سی بی نے خط کے ساتھ حکومتی مؤقف اور بیانات کو بھی شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے ۔