سست رفتار بیٹنگ، رضوان کو میچ کے دوران باہر بلا لیا گیا

سست رفتار بیٹنگ، رضوان کو میچ کے دوران باہر بلا لیا گیا

بی بی ایل میں رینیگیڈز کیطرف سے 23گیندوں پر 26رنز سکور کئے تھے

میلبورن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اس وقت انوکھا واقعہ پیش آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے زبردستی ریٹائر کر کے باہر بلا لیا گیا۔میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے 23 گیندوں پر صرف 26 رنز سکور کئے تھے ، اس دوران انہوں نے 9 گیندوں پر کوئی رن نہیں سکور کیا۔ان کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جب کہ ان کا سٹرائیک ریٹ محض 113 رنز کا تھا۔

اس موقع پر رینیگیڈز کے کپتان نے انہیں اشارہ کرتے ہوئے فوری گراونڈ سے باہر آنے کا کہا اور ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو بھیج دیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعہ پر رضوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ رضوان کو فورا ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ۔کمنٹری پینل میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے رینیگیڈز کے کپتان کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دو اوورز پہلے ہی ایسا کر لینا چاہیے تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں