راولپنڈی ڈویژن میں کھیلوں کے امور بارے اہم اجلاس
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن میں کھیلوں کے امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال ،ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، مرزا ندیم، محمد وحید، شمس توحید عباسی اور پی ایم یو افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جبکہ اس وقت 13 سپورٹس سکیموں پر کام جاری ہے۔