بھارتی کپتان کا بالی ووڈ اداکارہ پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کراتے ہوئے 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے ۔سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے اس الزام کو سراسر جھوٹا، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا ہے ۔