ڈوپنگ سکینڈل نے مجھے مزید مضبوط بنا دیا:جینک سنر

ڈوپنگ سکینڈل نے مجھے  مزید مضبوط بنا دیا:جینک سنر

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال عائد کی گئی تین ماہ کی ڈوپنگ پابندی نے انہیں بطور انسان مزید مضبوط اور کورٹ پر زیادہ پرسکون بنا دیا ہے۔۔۔

 جبکہ وہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل کے دفاع کی تیاری کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس وہ میلبورن پارک شدید دباؤ کے ساتھ پہنچے تھے ، کیونکہ ڈوپنگ سکینڈل کے بعد ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا اس کے باوجود جینک نے دباؤ کو ایک طرف رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں