انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ  کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے لیوک رائٹ کے مستعفی ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ لیوک رائٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ، انہوں نے نومبر 2022 میں سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا، لیوک رائٹ نے اپنے فیصلے سے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا۔لیوک رائٹ کا کہنا ہے کہ تین سال تک خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں