ثانیہ مرزا نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پُرعزم
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ‘دی نیکسٹ سیٹ’ کے نام سے ایک نئے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے ۔
اُنہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ نئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور بھارت میں ٹینس کے مستقبل کو تشکیل دینا ہمارا عزم ہے ۔یہ پروگرام باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح پر بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد کے لیے مضبوط پیشہ ورانہ مدد فراہم کرے گا۔