سفیان مقیم کا ڈربی شائر فالکنز کیساتھ معاہدہ

سفیان مقیم کا ڈربی شائر فالکنز کیساتھ معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سپنر سفیان مقیم کا انگلینڈ کی ویٹیلٹی بلاسٹ کیلئے ڈربی شائر فالکنز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

ڈربی شائر فالکنز کی جانب سے سفیان مقیم کو خوش آمدید کہا گیا ہے ۔ڈربی شائر نے اعلان کیا ہے کہ سفیان مقیم ڈربی شائر فالکنز کو پہلے ہاف کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ویٹیلٹی بلاسٹ کے دوسرے ہاف کیلئے افغانستان کے محمد غضنفر ڈربی شائر فالکنز کو جوائن کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں