دنگل ورلڈکپ پاکستان سیزن کا باضابطہ آغاز 23 مارچ کو ہو گا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)دنگل ورلڈکپ کے پاکستان سیزن کا باضابطہ آغاز 23 مارچ کو پاکستان میں ہوگا، جس کے بعد اگلا بین الاقوامی سیزن دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔
دنگل ورلڈکپ کے سلسلے میں اسلام آباد میں آرگنائزر ٹیم کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔دنگل ورلڈ کپ کی سرپرستی اور رہنمائی کرنے والے ڈائریکٹر ملک منیر اعوان نے کہا ہے کہ یہ میگا ایونٹ کھیل کے ذریعے عالمی ہم آہنگی، نوجوان کھلاڑیوں کے فروغ اور مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ بنے گا۔