خدشہ ہے آئی سی سی پاکستان پر پابندی نہ لگا دے :سرفراز نواز
لندن(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز نے کہا ہے کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ بورڈ بن چکا، خدشہ ہے پاکستان پر پابندی نہ لگا دے۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہی۔لندن سے ویڈیو بیان میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کو نکال کر سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں بھی تشویشناک ہیں۔