ٹی 20 ورلڈکپ نیوزی لینڈ انگلینڈ سری لنکا کی فتح

ٹی 20 ورلڈکپ نیوزی لینڈ انگلینڈ سری لنکا کی فتح

افغانستان کو5وکٹوں سے شکست ،نیپال اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4رنز سے ہارگیا، آئرلینڈکو20رنزسے ہریمت اٹھاناپڑی

 چنئی ،ممبئی ،کولمبو(سپورٹس ڈیسک )ٹی 20ورلڈ کپ کے چوتھے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں،پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز اورچھٹے میچ میں سری لنکانے آئرلینڈکو20رنزسے شکست دیدی، چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اورافغانستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، گلبدین نائب نے 35 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کیوی ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ٹم سیفرٹ نے 65 اور گلین فلپس نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔مارک چیپمین 28، فن ایلن 1 رن اور رچن رویندرا صفر پر آؤٹ ہوئے ، ڈیرل مچل نے 25 اور کپتان مچل سینٹنر نے 17 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا، ادھر وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ۔جیکب بیتھل 55 اور کپتان ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی، آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔نیپال کی جانب سے دپیندرا سنگھ 44 جبکہ روہت اور لوکیش بام 39، 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ علاوہ ازیں چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹ پر 163رنز بنائے ، کوشال مینڈس 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 143 رنز پر 19.5 اوورز میں ڈھیر ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں